مرکزی بجٹ مایوس کن عام شہریوں کےلئے صفر:ممتا

کلکتہ یکم فروری۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی بجٹ کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ عام لوگوں کےلئے صفر کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اس بجٹ میں عام لوگوں کو صفر ملا ہے۔ عام آدمی بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ حکومت بڑی بڑی باتیں کر رہی ہے لیکن بجٹ میں کسی چیز کو اہمیت نہیں دی گئی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں، وزیر اعلی نے مرکزی بجٹ کوپیگاسس اسپن بجٹ کے طور پر بھی طنز کیا۔مرکزی وزیر خزانہ نے اس سال کے بجٹ میں انکم ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ نتیجتاً عام شہری کا ایک بڑا حصہ بجٹ سے مایوس ہے۔ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ڈیرک اور برائن نے بھی بجٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا ے کہ”ہیر اس حکومت کے سب سے بڑے دوست ہیں۔ اور باقی کسانوں، متوسط طبقے، بے روزگاروں، روزانہ کمانے والوں کے لیے وزیر اعظم کو کچھ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے تاہم دعویٰ کیا کہ اس سال کا بجٹ اگلے 25 سالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر نے نتن گڈکری کی طرح دلیل دی کہ اس بجٹ کے ذریعہ ’’خود کفیل ہندوستان‘‘ بنانے کی وزیر اعظم کے خواب کی تعبیر کی کوشش کی گئی ہے

 

Related Articles