مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس پوری طرح قابو میں:شیوراج
بھوپال، ستمبر ۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن پوری طرح کنٹرول میں ہے۔مسٹرچوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ کورونا کوختم کرنے کے لئے تمام شہریوں کو پہلے ڈوز کے ساتھ دوسراڈوز بھی لگوانا ضروری ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آپ کے آس پاس کوئی پہلے ڈوز کے ویکسینیشن سے بچا ہے تو اسے 27 ستمبر سے قبل لگوانے کے لئے کہیں۔