مدھیہ پردیش میں لمپی وائرس کی وبا

اب تک 100 کے قریب جانور مر چکے ہیں، مفت ویکسین دستیاب

بھوپال، ستمبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے لمپی وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان آج ریاست میں جانوروں کی مفت ویکسینیشن کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لمپی وائرس جانوروں میں کووڈ جیسا وائرس ہے اور اس کے خلاف بھی وہی جنگ لڑنی ہوگی جس طرح کووڈ کے خلاف لڑی گئی تھی۔ اس وائرس کو بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گو-سیوک، عوامی نمائندے اور باقی سماج سب کو مل کر اس بیماری کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ عوام سے اس معاملے میں محتاط رہنے کی اپیل جاری کریں گے۔ اب یہ 26 اضلاع میں ہے اس لیے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔مسٹرچوہان نے کہا کہ اسے بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ پڑوسی ریاستوں میں جس طرح گائے اور دیگر جانور مرے، اس طرح کے مناظر منظر عام پر آچکے ہیں، ہمیں کسی بھی قیمت پر اس صورتحال کو پیدا نہیں ہونے دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک طرح سے جانوروں میں کووڈ سے ملتا جلتا ہے۔ یہ ایک متعدی بیماری ہے جو مکھیوں، مچھروں، آپس میں ملنے، ایک ساتھ رہنے سے پھیلتی ہے۔ اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles