مایوس کن کارکردگی رہی:لیتھم

ممبئی، دسمبر۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے دوسرا ٹیسٹ 372 رن سے گنوانے اور سیریز 0-1 سے ہارنے کے بعد اپنی ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔ لیتھم نے میچ کے بعد پیر کو کہا، ’’مایوس کن کارکردگی۔ جانتے تھے کہ ان حالات میں یہ مشکل ہو گا۔ 60 پر آؤٹ ہونے سے آپ میچ میں پیچھے ہوجاتے ہیں۔ اگرآپ ہندوستان آتے ہیں، تو آپ شاید پہلے بلے بازی کرناچاہیں گے۔ پہلی اننگ میں گیندبازوں نے جس طرح سے محنت کی وہ شاندارتھی۔ یہ بالکل ویسا نہیں تھا جیساہم چاہتے تھے، اعجاز پٹیل نے 10 وکٹ لے کر تاریخ میں اپنانام درج کروایا اوراس کا حصہ بننا خاص ہے، ہم اعجاز کے ساتھ جشن بنائیں گے۔ ہم گھرجائیں گے، قرنطینہ میں جائیں گے اور پھربنگلہ دیش کے خلاف کچھ ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔ گھرپہنچنے اور پھر اس سیریز کی تیاری کرنے کے لئے پرجوش ہوں۔ میچ میں کل 14 وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل نے کہا، یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے ایک خاص موقع ہے۔ ایسا کرنے کے قابل ہونا خاص ہے۔ میں بہترہوں، لیکن میں اپنے قرنطینہ وقت کا استعمال ٹھیک ہونے کے لئے کروں گا۔ گھر واپس جاکر گیندبازی کرنا ایک الگ چیلنج ہے، یہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے، یہ آپ کے گیم پلان کواپنانے اوراس کے مطابق گیندبازی کرنے کے بارے میں ہے۔ سچ کہوں تو میں ابھی بھی نہیں جانتا کہ 10 وکٹ کو لفظوں میں کیسے بیاں کروں۔ مجھے ہزاروں پیغام مبارک باد کے آئے ہیں۔

Related Articles