مانسون کے آغاز میں ممبئی میں بڑا حادثہ
چار منزلہ عمارت تاش کے پتوں کی طرح ڈھے گئی ،چارہلاک،عبوری راحت کااعلان
ممبئی ،جون ۔ شمال مشرقی ممبئی کے گنجان آبادی والے علاقے کرلا ایسٹ کے نائیک نگر میں پیر کی رات دیر گئے ایک چار منزلہ عمارت کے انہدام ہونے کی وجہ سے تین کی موت کی اطلاع ہے۔ جبکہ ابتدائی طور پر12 ،افردا سے زائد افراد کوملبےسے نکالا گیا ہے جبکہ متعدد مکین پھنسے ہوئے ہیں۔ریاستی وزیر ادیتیہ ٹھاکرے نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کہاکہ ہماری پہلی ترجیح راحتی کاموں پرتوجہ ہو گی اس کے بعد ہی ہم آگے کی کارروائی کریں گے، انہوں نے متاثرین کے ورثاء کو پانچ پانچ عبوری راحت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔میونسپل کمشنر اقبال چہل نے بھی دورہ کیا اور راحتی کاموں کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ونگ اور اس پاس کی عمارتوں کو خالی کرنے کا نوٹس دیا جاچکا تھا۔پہلے ہم ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس کے بعد آگے توجہ دی جائے گی۔ حکام کے مطابق، پیر کی رات تقریباً 11:50 بجے اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد، فائر بریگیڈ اور پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔ راحتی آپریشن ابھی جاری ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی کارپوریٹر پروینا موراجکر نے کہا، “نائیک نگر میں ایک چار منزلہ عمارت گر گئی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم اور پولیس موقع پر موجود ہے جب کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس وقت اس نے کہا تھا کہ ’’ملبے کے نیچے 20 سے 25 کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے‘‘۔ دریں اثنا، مہاراشٹر کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ اس واقعے کو "بدقسمتی” قرار دیتے ہوئے، ٹھاکرے نے کہا کہ "جب بھی بی ایم سی نوٹس جاری کرے، عمارتوں کو خالی کر دیا جائے، ورنہ ایسے واقعات ہوتے ہیں”۔ انہوں نے عمارت گرنے پر کارروائی کرنے پر مزید زور دیا۔ مہاراشٹر کے وزیر نے کہاکہ چاروں عمارتوں کو نوٹس جاری کیے گئے لیکن لوگ وہاں رہتے ہیں۔ ہماری ترجیح سب کو بچانا ہے۔ ہم ان عمارتوں کو خالی کرانے اور گرانے کا جائزہ لیں گے تاکہ آس پاس کے لوگ پریشان نہ ہوں،‘‘