لوگوں کی جان بچانے کے لئے رات کا کرفیو نافذ:بومئی

بنگلورو ،جنوری ۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے ہفتہ کو کہا کہ ان کی حکومت نے لوگوں کی جان بچانے کے لیے رات کا کرفیو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسٹر بومئی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، تیسری لہر میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد زیادہ ہے، حالانکہ اس کی شدت کم ہے۔ علاج کے لیے ادویات دستیاب ہیں، صحت یابی کی شرح بھی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا، لہذا، ہم نے یہ یقینی بنانے کے مقصد سے عام آدمی اور محنت کش طبقے کو تکلیف سے بچانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جان بھی بچی رہے زندگی بھی چلتی رہے۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کے اسپتال میں داخل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ نے کسی کو نہیں بخشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی و پانی کے ٹیرف بڑھانے کی تجویز پر حکومت عجلت میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا، ’’ اس اثر سے متعلق تجاویز کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا۔ ہم جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ قبل ازیں مسٹر بومئی نے عہدیداروں سے 31 مارچ سے پہلے سنگتالور لفٹ ایریگیشن کے پیکج-6 کے لیے ٹینڈرز طلب کرنےاور دسمبر سے پہلے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے کہا ہے۔

 

Related Articles