قانون سازی اور تعزیت کے بعد راجستھان قانون ساز اسمبلی کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

جے پور، ستمبر ,راجستھان میں پندرہویں قانون ساز اسمبلی کے چھٹے اجلاس کے پہلے دن قانون سازی کے کام اور گورنرز و ممبران کی تعزیت کے بعد ایوان کی کارروائی جمعہ کی صبح 11 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔قومی ترانہ ’وندے ماترم‘ کے بعد ایوان کی کارروائی صبح گیارہ بجے شروع ہوئی۔ اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے قانون سازی کا کام شروع کیا جس میں چار بل پیش کیے گئے۔ سب سے پہلے انچارج وزیر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے راجستھان ٹورزم بزنس (فیسی لی ایشن اینڈ ریگولیشن) (ترمیمی) بل 2021 متعارف کرانے کی تجویز پیش کی اور ایوان نے اسے صوتی ووٹ سے منظور کرنے کے بعد منظورکرلیا۔ یہ راجستھان ٹورزم بزنس (فیسی لی ایشن اینڈ ریگولیشن) ایکٹ 2010 میں ترمیم کرنا ہے۔اسی طرح وزیر انچارج شانتی دھاریوال نے راجستھان گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (ترمیمی) بل 2021 کو پیش کرنے کی اجازت کی تجویز پیش کی جسے صوتی ووٹ سے منظور ہونے کے بعد اسے بھی منطور کرلیا گیا۔ اسے راجستھان گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ 2017 میں ترمیم کے لیے پیش کیا گیا تھا۔مسٹر دھاریوال نے راجستھان لاز (دوسری ترمیم) بل 2021 کو پیش کیا اوراسے بھی صوتی ووٹ سے منظورکرلیا گیا ۔ اس کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھاچریہ واس نے راجستھان اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ سروس (وداؤٹ ٹکٹ ٹریول-ریویژن) (ترمیمی) بل 2021 متعارف کرانے کے لیے ایک تحریک پیش کی ، جسے منظور ہونے کے بعد پاس کرلیا گیا ۔
اس کے بعد راجستھان کے سابق گورنر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ ، سابق گورنر اور سابق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ پہاڑیا سمیت کئی سابق اسمبلی ارکان کی موت پر تعزیت کی گئی۔ اس کے بعد گیارہ بجے اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے جمعہ کی صبح 11.30 بجے تک کیلئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔قابل ذکر ہے کہ پہلی بار بجٹ سیشن کو جاری رکھتے ہوئے اسمبلی سیشن کا آغاز ہوا۔ بجٹ اجلاس کی کارروائی گزشتہ 19 مارچ کو ملتوی کر دی گئی تھی۔ بجٹ سیشن کے بعد حکومت نے سیشن ختم کرنے کیلئے گورنر کو تجویز نہیں بھیجی اور بجٹ سیشن جاری رہا۔

Related Articles