غازی پور: بے قابو ٹرک کی زد میں آنے سے 7افراد کی موت

غازی پور:نومبر اترپردیش کے ضلع غازی پور کے محمدآباد کوتوالی علاقے میں منگل کی صبح سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور سمیت کل سات افراد کی موت ہوگئی۔مقامی پولیس سے موصول اطلاع کے مطاب یہ حادثہ محمدآباد کوتوالی کی اہرولی چٹی میں صبح تقریبا سات بجے نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔ حادثے سے مشتعل مقامی افراد نے لاشیں رکھ کر راستہ جام کردیا۔پولیس کے مطابق بلیا کی جانب سے ایک تیز رفتار ٹرک محمد آباد کی جانب جارہا تھا۔ اسی درمیان ایک بائیک سوارکوبچانے کی کوششمیں ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک کے بائیں جانب واقع چائے کی ایک دوکان کے سامنے بیٹھے لوگوں کو روندتے ہوئے ایک جھونپٹری میں گھس گیا۔ چائے کی دوکان مقامی شخص ترلوکی وشوکرما کی بتائی گئی ہے۔اس حادثے میں موقع پر ہی چار افراد اوما شنکر یادو(52)،ویریندر رام(40)،ستیندر ٹھاکر(28)،گولویادو(14) کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ ان کے علاوہ شیام بہاری کشواہا(48) اور چندرموہن رائے (47)شدید طورسے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ضلع اسپتال کے ایمرجنسی میں تعینات فارمیسسٹ شیوپرساد نے بتایا کہ چندرموہن رائے کی علاج کے دوران موت ہوگئی وہیں زخمی شیام بہاری اور ٹرک ڈرائیور کو ضلع اسپتال ریفر کر کے وارانسی بھیج دیا گیا تھا۔ لیکن راستے میں دونوں نے دم توڑ دیا۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے نیشنل ہائی وے پر جام لگا دیا۔ موقع پرپہنچے سی او محمدآباد رویندر ورما،محمدآباد کوتوالی اشوک مشر نے جام ختم کرانے کی کوشش کی مگر مقامی افراد کسی بڑے افسر کومقع پربلانے کا مطالبہ پر آڑ گئے۔ صبح دس بجے ڈی ایم ۔ ایم پی سنگھ اور سینئر ایس پی آر ڈی چورسیا موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی ایم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے انجینئر کو موقع پر طلب کر اعلان کیا کہ اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔

Related Articles