صنعتوں کو زمین کی الاٹمنٹ میں کوئی تاخیر نہ ہو: شیو راج

بھوپال، نومبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ 30 دنوں میں صنعت شروع کرنے کے حوالے سے جو بھی عمل طے کیا گیا ہے، ان پر وقت کی حد میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ صنعتوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے عمل میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔جناب چوہان آج وزارت میں خود کفیل مدھیہ پردیش کے تحت 30 دنوں میں ریاست میں صنعتیں شروع کرنے کی سہولت سے متعلق کیئ گئے فیصلوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ ایم ایس ایم ای کے وزیر اوم پرکاش سکلیچا، چیف سکریٹری اقبال سنگھ بینس، صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے پرنسپل سکریٹری سنجے شکلا اور دیگر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاملے بلدیہ، نگر پنچایت کی سطح پر نہ لٹکیں۔ صرف وہی کام جو 30 دنوں میں کیے جاسکتے ہوں ،انہی کو اسٹارٹ یور بزنیس اِن 30 ڈیز میں اعزاز سے نوازا جائے۔ انہوں نے محکموں کی سرگرمیوں کا تھرڈ پارٹی اسیسمنٹ کرانے کی بھی ہدایت کی۔مسٹر چوہان نے اسٹارٹ یور بزنس اِن 30 ڈیز پروگرام میں 9 محکموں کی 45 خدمات کی نشاندہی کی ہے۔ ان میں محکمہ توانائی کی چار، لیبر ڈپارٹمنٹ کی نو، فوڈ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ (کنٹرولر آف میژرز) کی چار، کمرشیل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ایک، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ایک اورصنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری کا فروغ کی 14 خدمات شامل ہیں۔۔ اس کے علاوہ محکمہ پنچایت اور دیہی ترقیات کی ایک، شہری ترقی اور ہاؤسنگ محکمہ کی پانچ اور محکمہ ماحولیات یعنی مدھیہ پردیش آلودگی کنٹرول بورڈ کی 6 خدمات کو شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles