شیوسینا کی ممتا بنرجی پر تنقید

اورنگ آباد، دسمبر۔ مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس نے ہفتہ کو کہا کہ آج کل روزنامہ سامنا کے اداریہ کے کردار کو بدل دیا گیا ہے اور اب کانگریس صدر سونیا گاندھی، پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی اس کے مرکز میں ہیں۔مسٹر فڑنویس نے پارٹی میٹنگ میں شرکت کے لیے یہاں پہنچنے کے بعد ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔اہم بات یہ ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا حال ہی میں ممبئی میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کانگریس نے متحدہ ترقی پسند اتحاد سے متعلق ان کے بیان پر سخت اعتراض کیا تھا۔ یو پی اے کے کام کاج پر تبصرہ کرتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا تھا، "یو پی اے اب کہاں ہے؟شیوسینا نے پارٹی کے ترجمان روزنامہ سامنا کے آج کے اداریہ میں یو پی اے پر محترمہ بنرجی کے بیان کی مذمت کی ہے۔ اس پر مسٹر فڑنویس نے آج اپنا جواب دیا۔مسٹر فڑنویس سے پوچھا گیا کہ ممبئی کے نیر اسپتال میں آتشزدگی میں باپ بیٹے کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات بار بار ہو رہے ہیں اور حکومت کی طرف سے کوئی نہیں گیا، ہمارے کونسلرز اور ایم ایل اے نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ریاستی حکومت ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے اور ان کے پاس ایسے معاملات پر غور کرنے کا وقت نہیں ہے۔ عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

Related Articles