شیئر بازار میں تیزی

ممبئی ،جنوری ۔عالمی بازار میں تیزی کے درمیان مقامی سطح پر آٹو، یوٹیلٹیز، پاور، رئیلٹی سمیت سولہ گروپوں میں خرید کے زور پر آج سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ رہا۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 85.88 پوائنٹس بڑھ کر 61,308.91 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 52.35 پوائنٹس بڑھ کر 18,308.10 پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریدوفروخت رہی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.23 فیصد بڑھ کر 26,144.07 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.61 فیصد بڑھ کر 31,140.28 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر 3739 کمپنیوں کے شیئروں کا کاروبار ہوا جن میں سے 2297 مضبوط اور 1308 کمزور رہے۔ جبکہ 134 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ این ایس ای پر 31 کمپنیوں کے شیئر خریدے گئے جبکہ 16 فروخت ہوئے۔ بی ایس ای پر فنانس، بینکنگ اور ہیلتھ کیئر گروپ کے 0.76 فیصد تک گراوٹ کو چھوڑ کر، باقی 16 گروپوں میں تیزی رہی ۔ اس عرصے کے دوران، بیسک مٹیرئل 0.98، سی ڈی جی ایس 1.02، اینرجی 0.51، ایف ایم سی جی 0.48، صنعتی 0.86، ٹیلی کام 0.47، یوٹیلٹیز 1.51، آٹو 1.98، کیپٹل گڈز 0.77، کنزیومر ڈیوربلز 0.55 ,ریالیٹی 1.37 اور پاور گروپ کے شیئر 1.41 فیصد چڑھ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.69، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.41، جاپان کا نکی 0.74 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.58 فیصد بڑھ گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.68 فیصد گر گیا۔

Related Articles