شوپیاں تصادم آرائی: ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک
سری نگر،یکم اکتوبر۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے رکھہامہ گاؤں میں جمعے کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والی ایک تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی علی الصبح ضلع شوپیاں کے رکھہامہ گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں پناہ گزیں جنگجوؤں نے اس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ان کا کہنا تھا سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا۔