شام میں فوجی کارروائیوں کا مرحلہ ختم ہو چکا ہے : گیئر پیڈرسن

دمشق؍جنوری۔شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن کے مطابق شام کے حوالے سے امریکا اور روس کے بیچ حکمت عملی سے متعلق کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا ہے۔عربی روزنامے الشرق الاوسط کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیڈرسن کا کہنا تھا کہ روسی اور امریکی دونوں جانب سے انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ شام میں حل کے واسطے قریب آنے کے لیے تیار ہیں۔اقوام متحدہ کے ایلچی نے باور کرایا کہ انہیں اس سلسلے میں سلامتی کونسل کی "ٹھوس حمایت” حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں تنازع کو حل کرنے کے لیے آئندہ اقدامات بتدریج ، متبادل اور حقیقی ہوں گے۔ یہ منصوبہ "اقدام کے مقابل اقدام” کی بنیاد پر ہو گا۔ اس کے ذریعے بین الاقوامی قرار داد 2254 پر عمل درامد تک پہنچا جائے گا۔پیڈرسن نے اس امر کی تصدیق کی کہ شام میں عسکری کارروائیوں کا مرحلہ ختم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق شام میں دو برس تک تزویراتی جمود طاری رہا۔ اس دوران صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Related Articles