سدھو موسی والا کو انصاف دلانا ہمارا فرض ہے: راہل

مانسا، جون۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال پوری طرح سے تباہ ہو چکی ہے اور سدھو موسی والا کو انصاف دلانے کے لئے وہ حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ "سدھو موسی والا کے قتل میں ان کے والدین جس غم سے گزر رہے ہیں اسے بیان کرنا مشکل ہے۔‘‘اپنے قائد کو انصاف دلانے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنا ہمارا فرض ہے۔ ریاست کی موجودہ صورتحال میں امن برقرار رکھنا عام آدمی پارٹی کی حکومت کے بس میں نہیں ہے۔ ,خیال رہے کہ 28 مئی کو حکومت کی جانب سے 424 وی آئی پیز کی سیکیورٹی میں کٹوتی کی خبر منظر عام پر آنے کے اگلے روز موسی والا کو دن دہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔ اسے کافی عرصے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔

Related Articles