سابق گورنر تتھا گت رئے نے ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی کو ناکام چٹرجی کہا

کلکتہ.جنوری. بی جے پی کے سینئر لیڈر تتاگت رائے نے بنگال حکومت کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تقسیم میں مرکزی حکومت کسی بھی ریاست کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کررہی ہے بلکہ ریاستی اپنی ناکامیوں کےلپئے مرکز کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کررہی ہے۔سابق گورنر تتاگت رائے ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ناکام چٹرجی ہیں ۔دراصل پارتھو چٹرجی بنگال حکومت کی پرانی شکایت کودہراتے ہوئے ٹوئیٹ کیا تھا کہ مرکز بنگال کے ساتھ امتیازی سلوک کررہاہے۔غیر بی جے پی ریاستوں کو ضرورت کے مطابق ویکین فراہم نہیں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ غیر بی جے پی ریاستوں کے ساتھ تعصب وفاقی ڈھانچہ پر حملے کے مترادف ہے۔سابق گورنر تتاگت رائے پارتھو چٹرجی کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پارتھو چٹرجی عرف ناکام چٹرجی طوے کی طرح پرانے الزامات کو دہرارہے ہیں کہ مرکز غیر بی جے پی ریاستوں کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے۔ ‘ناکام بابو ہندوستان کی تمام غیر بی جے پی ریاستوں کے ترجمان کب بن گئے۔پارتھو چٹرجی نے اس کا جواب نہیں دیا ہے تاہم، ترنمول کانگریس کے ریاستی سکریٹری کنال گھوش نے کہ کہ تتھاگت بابو ترنمول کانگریس یا پارتھو دا سے بات نہیں کر رہے ہیں۔ وہ بی جے پی میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں ساحلوں کو برقرار رکھنے کی شدت سے کوشش کر رہے ہیں۔ پارتھو دا جو کہتے ہیں اس کے بارے میں درست کہتے ہیں۔

Related Articles