روم دورہ کی اجازت نہیں ملنے پر ممتا بنرجی ناراض

مرکزی حکومت کا فیصلہ حسد کا نتیجہ :وزیراعلیٰ

کلکتہ،ستمبروزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ روم میں منعقد ہونے والے امن کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہیں ملنے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کا فیصلہ حسد کا نتیجہ ہے ۔ مرکزی وزارت خارجہ نے جمعہ کی نصف شپ کو ممتا بنرجی کو ایک سطری خط کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ روم میں منعقد ہونے والا امن کانفرنس وزیرا علیٰ جیسے عہدہ پر فائز شخصیت کے لئے موزوں نہیں ہے ۔تاہم ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت کا فیصلہ حسد کا نتیجہ ہے۔ ممتا بنرجی نے دعویً کیا کہ جس کانفرنس میں جرمن چانسلر اور پوپ جیسی شخصیات شرکت کررہی ہیں وہ کانفرنس میرے عہدہ کےلئے موزوں کیوں نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ دو ماہ قبل ہی انہوں نے مجھے دعوت دی تھی۔ مجھے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ آج مرکز سے ایک خط آیا ہے جس میں مجھے شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ یہ سیاسی معاملہ ہے۔ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ وزارت خارجہ کے خط میں ان کی توہین کی گئی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیرا علیٰ جیسے عہدہ پر فائز شخصیت کو وزارت خارجہ کے ماتحت نہیں ہونا چاہیے ۔ایسے کانفرنس میں شرکت سے ہندوستان کا سر اونچا ہوت اور میں ملک کے عوام کی بات وہاں رکھتی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ملک میں حالات اچھے نہیں ہیں۔ میں اسی کی بات کر رہی ہوں۔ روم میں امن کا اجلاس ہوا۔ پوپ سمیت کئی اہم شخصیات شرکت کررہی تھیں ۔ ۔ اٹلی نے مجھے خصوصی اجازت دی۔ کئی وزرائے اعلیٰ ملک سے اجازت نہیں لیتے۔ میں نے وزارت خارجہ سے اجازت چاہی۔ آج اس کا جواب آیا کہ میں نہیں جا سکتی ہوں۔ میں فٹ نہیں ہوں ۔مجھے باہر جانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میں ہر روز جا سکتی ہوں۔ کچھ 365 دن میں چھ مہینے بیرون ملک جاتے ہیں۔سب سیاسی بھائی چارے کے لیے رہیں گے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر میں وہاں جاتی تو دنیا کو گاندھی جی اور نیتاجی سبھاش چندر بوس جیسی شخصیات کے بارے میںبات کرتی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ مودی حکومت کا یہ فیصلہ ملک کی توہین ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ملک کی نمائندگی کی بات آئی تو اس نے ملک کی توہین کی۔ مجھے بیرون ملک سفر کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ درحقیقت وہ حسد سے جل رہے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں کھیلا ہوچکا ہے اور اب پنجاب، تری پورہ، یوپی ، جآسام اور گوا میں بی جے پی کے خلاف کھیلا ہوگا۔

Related Articles