رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل مقابلے 6 جون سے

بنگلورو، جون۔ آئی پی ایل کے بعد رنجی ٹرافی کی واپسی ہورہی ہے۔ آٹھ ٹیموں کا یہ ناک آؤٹ راؤنڈ 6 جون سے بنگلورو میں کھیلا جائے گا، جس میں چار کوارٹر فائنل، دو سیمی فائنل اور ایک فائنل ہوگا۔ لیگ راؤنڈ کی کارکردگی کے بعد بنگال، کرناٹک، ممبئی، مدھیہ پردیش، پنجاب، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ کی ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچی ہیں۔ ان کی اب تک کی کارکردگی پر ایک نظر بنگال: بنگال نے لیگ راؤنڈ میں اپنے تینوں میچ میں جیت درج کی تھی۔ کوارٹر فائنل میں بنگال کا مقابلہ ہمسایہ جھارکھنڈ سے ہوگا۔ بنگال کی ٹیم گزشتہ ایک ہفتے سے بنگلورو میں ہے اور اس نے کرناٹک الیون کے خلاف دو وارم اپ میچ بھی کھیلے ہیں تاکہ حالات کے ساتھ بہتر تال میل بیٹھاسکے۔ ٹیم کے کپتان ابھیمنیو ایشورن ہیں، جو پچھلے دوسال سے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے ارد گرد ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم میں آل راؤنڈر شہباز احمد بھی ہیں، جنہوں نے گزشتہ دو سال سے ڈومیسٹک کرکٹ کے علاوہ آئی پی ایل میں بھی اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے۔ ٹیم میں ایشان پورل، مکیش کمار اور آکاش دیپ کی شکل میں تین اچھے تیز گیند باز ہیں۔ ردھیمان ساہا ٹیم میں نہیں ہیں، جس کی وجہ سے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ابھیشیک پورل کے لیے راستہ ہموار ہے، جو اس سال انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ کرناٹک: ونے کمار اور ابھیمنیو متھن کے ریٹائرمنٹ کے بعد کرناٹک کی تیز گیند بازی کمزورہوئی ہے۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم میں سلیکشن ہونے کی وجہ سے پرسدھ کرشنا بھی ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ٹیم میں رونیت مورے سب سے تجربہ کار بولر ہیں جن کے نام 31 فرسٹ کلاس میچوں میں 97 وکٹیں ہیں۔ مینک اگروال کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جو دو سال بعد ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم میں دیودت پڈیکل، کرونا نائر اور منیش پانڈے جیسے بلے باز ہیں، جو اس ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کو مضبوط کرتے ہیں۔ ممبئی: ناک آؤٹ میں ممبئی کی انٹری قسمت کی بدولت ہوئی ہے۔ آخری میچ میں اسے جیت کے علاوہ یہ بھی دعا کرنی تھی کہ سوراشٹرا اپنا میچ بونس پوائنٹس کے ساتھ نہ جیتے۔ گوا کے خلاف میچ میں ان کی اننگ 163 رنوں پرہی سمٹ گئی تھی، لیکن ٹیم نے اس میچ 119 رن کی بڑی جیت حاصل کی۔ بائیں ہاتھ کے اسپن آل راؤنڈر شمس ملانی نے اس میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے اڈیشہ کے خلاف بھی پانچ وکٹ لیے تھے۔ ملانی تین میچوں میں 29 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر ہیں۔ مدھیہ پردیش: 2017 اور 2019 میں ودربھ کو دو رنجی ٹرافی جیتانے کے بعد چندرکانت پنڈت نے مدھیہ پردیش کے لیے بھی اچھا کام کیا ہے۔ مدھیہ پردیش سے وینکٹیش آئیر اور اویش خان نے ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی ہے، جب کہ رجت پاٹیدار اور کمار کارتیکیہ نے آئی پی ایل میں متاثر کیا ہے۔ کیرالہ کے خلاف آخری لیگ میچ میں مدھیہ پردیش کے اوپنر یش دوبے نے 289 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی تھی اور رجت پاٹیدار (142) کے ساتھ 277 رن جوڑے تھے۔ جس کی وجہ سے مدھیہ پردیش 585 رنوں کا بڑا ہدف کھڑاکرنے میں کامیاب رہاتھا۔

Related Articles