رام ناتھ کووند اجین پہنچے، مہاکال مندر کے درشن کریں گے

بھوپال/ اجین، مئی،صدر رام ناتھ کووند آج اپنے تین روزہ مدھیہ پردیش دورے کے آخری دن سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اجین پہنچے۔مسٹر کووند کا اجین میں شاندار استقبال کیا گیا۔ مسٹر کووند صبح تقریباً 8.30 بجے ہیلی کاپٹر سے بھوپال سے اجین کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی ان کے ساتھ اجین پہنچ گئے ہیں۔صدر جمہوریہ 27 مئی کی شام دیر گئے بھوپال پہنچے تھے اور راج بھون میں قیام پذیر تھے۔ ہفتہ کو انہوں نے بھوپال میں دو پروگراموں میں حصہ لیا اور رات کے آرام کے بعد صبح بھوپال سے اجین کے لیے روانہ ہوئے۔اجین میں مہاکال مندر کے درشن کرنے اور پوجا کرنے کے علاوہ صدر جمہوریہ آیوروید سے متعلق پروگراموں میں حصہ لیں گے اور شام کو اندور کے راستے خصوصی طیارے سے دہلی روانہ ہوں گے۔

Related Articles