راجستھان میں گڈ گورننس سے ہمیں دوبارہ عوام کا آشیرواد ملنے والا ہے:گہلوت

جے پور، جون ۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاست کے اندر اچھی حکمرانی اور عوامی مزاج کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ اس بار ہمیں دوبارہ عوام کا آشیرواد ملنے والا ہے۔مسٹر گہلوت راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس امیدواروں کی جیت کے بعد جمعہ کی دیر رات ان کے ساتھ میڈیا سے بات چیت میں یہ امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار راجستھان میں جس طرح سے اچھی حکمرانی ہوئی ہے، مجھے یقین ہے کہ عوام، ووٹر ہمیں دوبارہ انتخابات میں کامیابی دلائیں گے، اس پرمجھے پورایقین ہے۔ عوام کے مزاج سے جیسا میں محسوس کر رہا ہوں، اس بار دوبارہ عوام کی حمایت ہمیں ملنے والی ہے۔میں نے پہلے ہی کہاتھا کہ ہم تینوں سیٹیں جیتیں گے، سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب 126 لوگ ہمارے ساتھ ہیں تو میں پوچھنا چاہوں گا کہ بی جے پی نے دوسرا امیدوار کیوں کھڑا کیا جب ان کے پاس پورے ووٹ نہیں تھے، اس کا مطلب ہے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ کرنا چاہتے تھے، ایسا نہیں ہوا اور انہیں بری طرح منھ کی کھانی پڑی۔انہوں نے کہا کہ راجستھان میں جوروایت رہی ہے اسے یہ لوگ توڑنا چاہتے ہیں۔ گجرات اور دیگر ریاستوں کی طرح راجستھان میں بھی پھیلانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تینوں ہمارے سینئر ساتھی ہیں، ملک کے بڑے لیڈر ہیں، مجھے مکمل یقین ہے کہ جو مسائل ہمارے راجستھان کے مختلف نوعیت کے ہیں، خاص طور پر راجستھان ایسٹرن کینال پروجیکٹ (ای آرسی پی) کی، جو ایسٹرن کینال ہے وہ بہت بڑامدا راجستھان میں ہے، یقین ہے کہ تینوں ساتھی اسے مضبوطی سے اٹھائیں گانہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے عوام سے وعدہ کیا تھا لیکن وہ اسے پورا نہیں کر رہے ہیں، زوردیں گے کہ یہ پانی کا مسئلہ ختم ہو۔ ہم کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے عوام کے جذبات کے مطابق کام کیا اور مجھے خوشی ہے کہ تمام ایم ایل ایز نے ووٹ دیا۔

 

Related Articles