دہشت گردی سے ہمددردی کے مسئلے پر اکھلیش کی خاموشی حیران کن:یوگی

لکھیم پور کھیری:فروری۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی(ایس پی)پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کے تئیں ہمدردی کے مسئلے پر ایس پی صدر اکھلیش یادو کی خاموشی حیران کن ہے۔ایک انتخابی ریلی میں دہشت گردی کے مسئلے کو عیاں کر کے انتخابی کارڈ کھیلتے ہوئے یوگی نے اتوار کو کہا کہ احمد آباد میں جن 38دہشت گردوں کو بلاسٹ معاملے میں سزا دی ہے ان میں سے ایک سزا پانے والے شخص کے والد ایس پی میں عہدے پر فائز ہیں۔یہ جانتے ہوئے بھی اکھلیش یادو نے اس معاملے میں ابھی تک کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔انہوں نے دعوی کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکھلیش کی ہمدردی دہشت گردوں کے ساتھ ہی جبکہ ہماری ہمدردیاں غریبوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے یوپی میں بی جے پی کی مکمل اکثریت سے حکومت سازی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگی اور حکومت بننے پر کاشی وشوناتھ دھام کی طرز پر گولا گوکرن ناتھ کا شاندار دھام تیار کیا جائے گا۔اس دوران انہوں نے اپنی حکومت کی حصولیابیوں کو شمار کرایا۔انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ میعاد کار میں ان کی حکومت نے کسان، نوجوان اور خواتین کے مفاد میں کام کیا ہے۔یوپی کو تاریکی سے نجات دلائی اور بلاتفریق سرکاری اسکیمات کا ہر کسی کو فائدہ پہنچایا۔ہم نے جہاں یوپی کی ترقی پر دھیان دیا تو وہیں ایس پی حکومت میں فسادات ہوتے تھے۔کرفیو لگتا تھا اور لاقانونیت کا دوردورہ تھا۔

Related Articles