دھامی نے کیدارناتھ پہنچ کر تعمیرنوکام کا معائنہ کیا، وزیراعظم کی آمد کا امکان

کیدار ناتھ دھام , اکتوبر۔ اتراکھنڈ واقع بھگوان شیو کے گیارہویں جیوترلنگ کیدارناتھ دھام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ممکنہ دورے سے قبل منگل کو وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یہاں تعمیر نو کاموں کا جائزہ لیا۔مسٹردھامی منگل کی صبح 9 بجے کیدار ناتھ دھام پہنچے۔ ہیلی پیڈ پر دیوستھانم بورڈ، ضلع انتظامیہ سمیت اورتیرتھ پروہتوں نے ان کا استقبال کیا۔ وہ مندر درشن کے لئےپہنچے، جہاں انہوں نے سماجی دوری کی پیروی کرتے ہوئے بابا کیدار ناتھ بھگوان کےدرشن کیے۔ ان کی جانب سے اہم پجاری باگیش لنگ نے رودابھیشیک پڑھا اور ملک و ریاست کی خوشحالی کی خواہش کی۔ دیوستھانم بورڈ نے انہیں شری کیدار ناتھ بھگوان کا پرساد اور رودراکش ہار پیش کیا۔وزیراعلیٰ آدی گرو شنکراچاریہ جی کی سمادھی گئے اور وہاں تعمیر نو کے کام کا معائنہ کیا۔ آدی گرو شنکراچاریہ جی کی مورتی کو کچھ دن پہلے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شری کیدار ناتھ دھام لے جایا گیا ہے۔ مسٹر دھامی نے پورے کیدار ناتھ دھام میں جاری تعمیر نو کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیرنومیں مصروف عہدیداروں، انجینئروں اورمزدوروں کے ساتھ ہی عقیدتمندوں سے بھی بات چیت کی۔

Related Articles