دگوجے بھوپال کے کروند منڈی گیٹ پر دھرنے پر بیٹھے
بھوپال، ستمبر۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگوجے سنگھ آج یہاں بھارت بند کے دوران کروند منڈی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے اور منڈی کے گیٹ پر اپنے حامیوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے۔مسٹر سنگھ بھارت بند کے دوران منعقدہ پروگرام میں اپنے حامیوں کے ہمراہ شرکت کے لیے کروند منڈی آئے تھے، لیکن انہیں ضلع اور پولیس انتظامیہ نے اندر جانے کی اجازت نہیں دی، جس کی وجہ سے وہ منڈی گیٹ پر ہی اپنے حامیوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے۔ مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے کسانوں کی تنظیموں نے آج ایک روزہ بھارت بند کی کال دی ہے۔