دموہ کی طرح ان ضمنی انتخابات میں بھی کانگریس کو جیت حاصل ہوگی:کمل ناتھ

بھوپال، ستمبر۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے ریاست میں ایک لوک سبھا اور تین اسمبلی نشستوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے آج اعلان کردہ پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس دموہ کی طرح ان ضمنی انتخابات میں بھی جیت حاصل کرے گی۔مسٹرکمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ کہا، الیکشن کمیشن کی طرف سے مدھیہ پردیش میں تین اسمبلی اور ایک لوک سبھا کے ضمنی انتخابات کے اعلان کاخیرمقدم۔ کانگریس ان انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ہم وقت آنے پر اپنے امیدواروں کا اعلان کریں گے۔ ہمیں یہاں کے لوگوں پر پورا بھروسہ ہے۔ دموہ ضمنی انتخاب کی طرح ہرقیمت پر ہم ان چاروں ضمنی انتخابات کو زبردست ووٹوں سے جیتیں گے۔سابق وزیراعلیٰ نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا، انتخابات کے اعلان کے بعد کم از کم ان علاقوں میں عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہورہے کروڑوں کے جھوٹے اعلانات، جھوٹے بھومی پوجن- سنگ بنیاد، جھوٹے ناریل توڑنے پرروک تو لگے گی۔

Related Articles