حکومت کا ارادہ ریٹ بھرتی جلد از جلد مکمل ہو:ڈوٹاسرا
جے پور، اکتوبر۔ راجستھان کے وزیر مملکت برائے تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کا ارادہ ہے کہ ریاست میں ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (ریٹ) بھرتی -2021 کوجلد از جلد مکمل کیا جائے اور اکتیس ہزار نوجوانوں کو نوکریاں ملیں۔ مسٹر ڈوٹاسرا نےجمعرات کو چورو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں واقع پارکھ بالیکا راوماوی میں منعقدہ نو تعمیر شدہ کمروں کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریٹ امتحان میں غلطی کی شکایات پر فوری طور پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، ملزمان کو معطل کر دیا گیا ہے اور تحقیقاتی ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملازم غلط کام کا مرتکب پایا گیا تو اسے برخاست کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹ امتحان کو شفاف طریقے سے منعقد کرنے کے لئے ، ریاستی حکومت نے فوری طورپر کسی طرح کی گڑبڑی کرنے والے ملازموں کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے تمام روڈ ویز اور پرائیویٹ بسوں میں امیدواروں کے مفت سفر کے انتظامات کیے اور ریاستی حکومت کی اپیل پر بھاماشاہوں ، سماجی تنظیموں اور لوگوں کی مدد سے امیدواروں کے رہنے ، کھانے ، رہنے کے بہترین انتظامات کیے گئے۔ جن کی پوری ریاست میں تعریف ہورہی ہے۔