جے این یو وی سی شانتی سری اوسط درجے کی: ورون

نئی دہلی، فروری۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے منگل کو محترمہ شانتی شری دھولپوئید پنڈت کو جواہر لال یونیورسٹی (جے این یو) کا وائس چانسلر (وی سی) تقرر کئے جانے پر سنگین سوال اٹھاکر اور انہیں اوسط درجے کا بتاکر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے ۔لندن سے تعلیم یافتہ مسٹر ورون گاندھی نے کہا کہ شریمتی پنڈت کے جے این یو کے وی سی کے طور پر تقرری سے نوجوانوں کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے ان کی (محترمہ پنڈت) کی پریس ریلیز میں گرامر کی غلطیوں کی نشاندہی کی، جس میں انہوں نے جے این یو کی پہلی خاتون وائس چانسلر کے طور پر انہیں (محترمہ پنڈت) کو تقرر کئے جانے پر وزیر اعظم اور وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ "جے این یو کے نئے وی سی کی یہ پریس ریلیز ناخواندگی کی ایک نمائش ہے ، جو گرامر کی غلطیوں سے بھری ہوئی ہے (ووڈ اسٹرائیو ورسیز ول اسٹرائیو، اسٹوڈنٹس فرینڈلی ورسیز اسٹوڈنٹ فرینڈلی، ایکسی لینسیز ورسیز ایکسیلنس)۔ اس طرح کی اوسط درجے کی تقرری ہمارے انسانی سرمائے اور ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کا کام کرتی ہے ۔واضح رہے کہ محترمہ پنڈت مسٹر مامی ڈالا جگدیش کمار کی جگہ لیں گی جنہیں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کا چیئرمین بنایا گیا ہے ۔اس وقت محترمہ پنڈت پونے میں واقع ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی، پونے میں سیاست اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں پولیٹیکل سائنس کی پروفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

Related Articles