جنوبی ضلع شوپیاں میں سڑک حادثے میں پولیس اہلکار فوت
سری نگر، ستمبر-جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں چترا گام میں ہونے والے ایک سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے چترا گام علاقے میں گذشتہ شام ایک تیز رفتار لوڈ کیرئر نے ایک پولیس اہلکار کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو علاج و معالجے کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر منتقل کیا گیا جہاں وہزخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔متوفی پولیس اہلکار کی شناخت زاہد احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکن چترا گام کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔