تین کروڑ لوگوں کو مکان دے کر انہیں لکھ پتی بنایا:مودی
لکھنؤ:اکتوبر۔سابقہ حکومتوں پر غریبوں کے لئے بنیادی سہولیات کو بھی نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد تین کروڑ لوگوں کو پختہ مکان دے کر انہیں لکھ پتی بنانے کا کام کیا ہے۔آزادی کے 75ویں سال کے خاص موقع پر مسٹر مودی نے منگل کو یہاں گومتی نگر واقعہ اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقد سہ روزہ اربن کانکلیو کا افتتاح کیا اور اترپردیش کو 4737کروڑ روپئے کے اخراجات والے 75پروجکٹوں کی سوغات دی۔انہوں نے پی ایم آواس اسکیم(شہری) کے تحت 75اضلاع کے 75000مستفیدین کو ڈیجیتل ذرائع سے چابھی بھی سونپی اور اسمارٹ مشن کے تحت اترپردیش کی 10اسمارٹ سٹیز کی کامیابی کی 75کہانیوں پر مبنی کافی ٹبیل بل کا اجراء کیا۔ ساتھ ہی ریاست کے مختلف شہروں میں چلانے کے لئے 75الکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ’ سال 2014 کے بعد سے ہماری حکومت نے پی ایم آواس اسکیم کے تحت شہروں میں ایک کروڑ 13لاکھ سے زیادہ گھروں کی تعمیر کو منظوری دی ہے اس میں سے 50لاکھ سے زیدہ گھر بنا کر غریبوں کو دئیے جاچکے ہیں۔ ایسے لوگ جو ان پر الزام لگاتے ہیں کہ مودی نے کیا کیا ہے ان کو بتاجا چاہتا ہوں کہ پی ایم آواس اسکیم کے تحت ان کی حکومت نے تقریبا تین کروڑ لوگوں کو مکان دئیے ہیں جس کی وجہ سے وہ لکھ پتی بن گئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بنیادی سہولیات کی توسیع میں تکنیک کا خاص کردار رہا ہے۔ یوپی کے چھ شہروں میں میٹرو پروجکٹ کا فروغ ہورہا ہے ملک کے 100شہروں میں الکٹرک بسوں کو چلانے کا کام شروع ہورہا ہے۔ ایل ای ڈی لائن سے کارپوریشنوں کے کروڑ روپئے بچ رہے ہیں۔ بجلی بھی کم ہوئی ہے ملک میں 37کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے جس سے31ہزار کروڑ روپئے کی بجلی کی بچت ہوئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے یوپی میں بجلی آتی کم تھی جاتی زیادہ تھی۔ لیڈر جہاں جاتے تھے وہیں بجلی آتی تھی۔ بجلی سہولیت نہیں سیاسی آلہ بن چکی تھی مگر یوگی کے اقتدار میں آنے کے بعد اب ریاست میں ایک ساتھ ہر جگہ بجلی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے پہلے غریبوں کے لئے رہاش گاہ کے سلسلے میں کوئی واضح پالیسی نہیں تھی۔ غریب جھگی، جھونپڑی میں زندگی جیتے تھے۔ ان کے پاس پختہ چھت نہیں تھی۔ ان کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد رہایش گاہ کے سلسلے میں واضح پالیسی کو وضع کیا۔ طے کیا گیا کہ 22اسکوائر میٹر سے چھوٹا کوئی گھر نہیں بنے گا۔ گھر کا سائز بڑھانے کے ساتھ ہی پیسہ سیدھے مستحقین کے کھاتے میں بھیجنا شروع کیا گیا۔اترپردیش میں سال 2017 سے پہلے غریبوں کے لئے رہائش گاہ بنانے کے ہئے حکومت سے منت سماجت کرنی پڑتی تھی لیکن وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آنے کے بعد یوپی میں شہری غریبوں کو نو لاکھ کا گھر بنا کر دئیے گئے ہیں۔ ان گھروں میں بجلی، پانی، گیس اور بیت الخلاء کی سہولیت میسر ہے۔ مسٹر مودی نے کہامیں یوپی کی عوام کاخصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے ملک کی عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا اور مجھے ممبر آف پالیمنٹ بنا کر بھیجا۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو یاد کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ لکھنؤ میں اٹل جی کی شکل میں ایک وژنری، ماں بھارتی کے لئے وقف قومی ہیرو ملک کو دیا ہے۔ آن ان کی یاد میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی میں اٹل بہاری واجپئی چئیر قائم کی جارہی ہے۔مجھے اچھا لگا کہ تین دونوں تک لکھنؤ میں ہندوستا نکے شہروں کے نئے ڈیزائن پر پورے ملک کے ماہرین یکجا ہوکر غوروخوض کرنے والے ہیں۔ یہاں جو نمائش لگی ہے وہ آزادی کے اس امرت موتسو میں 75سال کی حصولیابیوں اور ملک کے نئے عزائم کو اچھی طرح سے ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج پی ایم آواس اسکیم کے تحت جتنے گھر بنا رہا ہے اس کی تعداد کئی ممالک کی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔مجھے اس بات کی بھی خوشی ہوتی ہے کہ ملک میں وزیر اعظم رہائش اسکیم کے تحت جو آج 75000گھر دئیے جارہے ہیں۔ ان میں 80فیصدی سے زیادہ گھروں پر مالکانہ حق خواتین کا ہے یا پھر وہ جوانٹ آنر ہیں۔ یہ خاتون کا حقیقی احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دیوالی وزیراعظم رہائش اسکیم کے تحت گھر پانے والے نو لاکھ کنبے اپنے گھروں میں دو دو دئیے جلائیں گے۔ وہیں اجودھیا میں بھی ساڑھے سات لاکھ دیپ جلائے جائیں گے۔ وہ سبھی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس روشنی کے مقابلے میں شامل ہوں۔اس سے پہلے وزیر اعظم نے 75نمایاں ہاوسنگ تکنیکوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سوچھ بھارت مشن، امرت یوجان، اسمارٹ سٹی مشن، اربن ٹرانسپورٹ، وزیر اعظم رہائش اسکیم(شہری) میں اب تک کی حصولیابیوں سے متعلق فلم کی نمائش کی جائے گی۔سہ روزہ پروگرام میں’نئے ہندوستان کا نیا اتردیش۔ تبدیل شدہ شہر ماحول’ اسٹیٹ پویلین کی تھیم طے کی گئی ہے۔ جس کے تحت مختلف مشنوں کی نمائش کی جائے گی۔ جس میں اسٹال کے مرکز میں اجودھیا کو ظاہر کرتے ہوئے شاندار ماڈل کی نمائش، وزیر اعظم آواس اسکیم(شہری)، سوچھ بھارت مشن، امرت مشن و اسمارٹ سٹی، اربن ٹرانسپورٹ، قومی تغذیہ مشن، میٹرو وغیرہ کے اسٹال لگائے جارہے ہیں۔ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ریاست کے مختلف شہروں میں چلنے والے آئی سی سی سی/آئی ٹی ایم ایس پروجکٹوں کا شہروں سے لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائےگا۔افتتاحی اجلاس کے بعد سیمینار اور ویبنار کے ذریعہ سے شہر ترقیات سے متعلق ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔