بے روزگاری، مہنگائی بنے گی بی جے پی کی اقتدار سے بے دخلی کی وجہ:اکھلیش

لکھنؤ:ستمبر۔ قنوج میں اپنی عوامی ریلی میں یکجا بھیڑ سے خوش سماج وادی پارٹی (ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بے روزگار، مہنگائی اور آوارہ مویشی جیسے مسائل سے اترپردیش میں حکمران جماعت بی جے پی کی بے دخلی کی وجہ بنے گی۔مسٹر یادو نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا قنوج میں جمع عوام الناس کی بھیڑ بی جے پی کے خلاف متحد نوجوانوں، کسانوں، ٹیچروں،شکچھا متروں، خواتین، دلتوں۔پسماندہ طبقات، مڈل سماج، ریہڑی پٹری والوں و کاروباریوں کا منظم شکل تھی۔انہوں نے کہا بے روزگاری۔بے کاری، مہنگی بجلی، تیل، چینی، ڈیزل، پٹرول و آوارہ مویشی جیسے مسائل بی جے پی کو ختم کردیں گے۔قابل ذکر ہے کہ بدھ کو گرسہائے گنج میں ایک عوامی ریلی میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش میں حکومت بننے پر وام کو سستی بجلی دستیاب کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نےمرکزاور ریاست کی بی جے پی حکومتوں پر الزام لگایا تھا کہ ملک کو منافع دے رہے سرکاری اداروں کو فروخت کیا جارہا ہے۔جس سے ملک کےلوگ غلامی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Related Articles