بیٹیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کااستعمال کرنے والی جھانکی کوانعام دیا گیا:سلوجا

بھوپال، جنوری ۔ مدھیہ پردیش کانگریس صدر کے میڈیا کوآرڈینیٹر نریندر سلوجا نے چھتر پور میں یوم جمہوریہ تقریب کے دوران ایک سرکاری جھانکی میں بیٹیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کئے جانے پر ریاست کی بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جس جھانکی پر کارروائی ہونی چاہیے، اس کے برعکس، اسے انعام سے نوازاگیا۔مسٹر سلوجا نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے یہ الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی کے چھتر پور میں یوم جمہوریہ کے موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی سرکاری جھانکی میں بہن اور بیٹیوں کے لیے نازیبا الفاظ کا کھلااستعمال ہوا اور 24 گھنٹے بعد تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اس کے برعکس اس جھانکی کو انعام دئے جانے کی بات سامنے آرہی ہے۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ کیا بی جے پی حکومت میں بیٹیوں کے لئے اس طرح کے الفاط جائز مانے جاتے ہیں۔

Related Articles