بیجل نے دہلی کے باشندوں کو گنیش چتورتھی کی مبارکباد دی
نئی دہلی ، ستمبر , دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے جمعہ کے رورز قومی دارالحکومت کے باشندوں کو شری گنیش چتورتھی کی مبارکباد کی مبارکباد دی ۔ مسٹربیجل نے آج ایک ٹویٹ میں دس دن تک جاری رہنے والے گنیش اتسو کی مبارکباد دی ۔ ساتھ ہی عقیدت مندوں سے تہوار منانے دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ضابطوں پرعمل کرنے اپیل کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ شری گنیش چتورتھی کے مبارک موقع پر مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ مشکل کشا بھگوان گنپتی سب کی زندگی میں خوشی ، تندرستی ، امن اور خوشحالی لے کر آئیں‘‘۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ اس تہوار کو مناتے ہوئے کووڈ سے بچاؤ کے رہنما خطوط اور ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔