بہرائچ:عقیدت مندوں کی گاڑی حادثے کا شکار،06کی موت،10زخمی

بہرائچ:مئی۔اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے تھانہ موتی پور علاقے میں لکھیم پور۔ بہرائچ قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح خوفناک سڑک حادثے میں عقیدت مندوں سے بھری ایک گاڑی ٹرک سے ٹکر اگئی جس میں 6عقیدت مندوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 10افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کرناٹک سے اجودھیا جارہی عقیدت مندوں سے بھرا ٹیمپوٹریولر گاڑی تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ٹیمپو ٹریولر میں سوار 2خواتین سمیت 6عقیدت مندوں کی موت ہوگئی جبکہ 10عقیدت مند زخمی ہوگئے۔ ان میں سے چار کی حالت بے حد نازک بتائی جارہی ہے۔یہ سبھی عقیدت مند کرناٹک سے اجودھیا رام جنم بھومی کا درشن پوجن کرنے جارہے تھے۔ حادثے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے سبھی لاشیں باہر نکلوا کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا ہے۔شدید طور سے زخمی ہوئے لوگوں کوعلاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Related Articles