بھوپیش نے طیارے کی لینڈنگ پر روک اور پرینکا کی گرفتاری پر غصے کا اظہار کیا
رائے پور ، اکتوبر ۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے لکھنپور میں ان کے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے اورلکھیم پور میں کسانوں سے ملنے جا رہی کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ غیرمہذب رویے اورگرفتاری پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے ، کیوں کہ اترپردیش میں جانے کے لئے اب ویزے کی ضرورت ہو گی ۔ مسٹر بگھیل نے آج یہاں کچھ صحافیوں سے بات چیت اوربعد میں کئے گئے ٹویٹ میں کہا کہ دفعہ 144 لیکھیم پور میں نافذ ہے تو پھر انہیں اور وزیر داخلہ پنجاب کو لکھنؤ آنے سے کیوں روکا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوگی سرکارکی ہدایت پرطیارے کو اترنے کی اجازت نہ دینا انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپوزیشن لیڈروں کو اظہار تعزیت سے روک کر جمہوری نظام کا مذاق اڑایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو لکھیم پور جاتے ہوئے سیتاپور میں روکنے اور ان کے ساتھ غیر مہذب رویہ اختیار کرنے اور انہیں بغیر وارنٹ گرفتاری کے گرفتار کرنے پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت کا ایسے رویے کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا امن و قانون کے معاملے میں بڑی بڑی باتیں کرنے والے یو گی کے دور حکومت میں اس کی بدتر صورتحال کا اندازہ لکھیم پورکے واقعہ سے لگایا جا سکتا ہے ۔