بریلی:سڑک حادثے میں چچا بھتیجے کی موت

بریلی:جون۔ اترپردیش کے بریلی میں منگل کو نامعلوم گاڑی نے بائیک سوار چچا۔بھتیجے کو ٹکر مار دی جس میں دونوں کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق ضلع ہیڈکوارٹر سے 3.5 کلومیٹر دور قصبہ فتح گنج مغربی کے سامنے پیش آئے اس حادثے میں بائیک سوار چچا بھتیجے شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ علاج کے لئے ضلع اسپتال لے جاتے وقت دونوں نے راستے میں دم توڑ دیا۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں اور نامعلوم گاڑی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔بریلی کے ایس پی(دیہات)راج کمار اگروال نے بتایا کہ فتح گنج مغربی تھانہ علاقے کے گرام ٹھریا کھیتل کے رہنے والے اشفاق(35)اپنے بھتیجے زیب الدین عرف پپو(30) کے ساتھ اینٹ بھٹے پر سپروائزر کا کام کرتے تھے۔منگل کو دونوں بائیک سے اینٹ بھٹہ جارہے تھے۔ اسی درمیان راستے میں نیشنل ہائی وے پر ناصر ٹرانسپورٹ کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے بائیک کو روند دیا۔ حادثے میں دونوں شدید طور سے زخمی ہوگئے۔راہ گیروں نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں کو علاج کے لئے اسپتال کے لئے بھیجا۔ اسپتال لے جاتے وقت دونوں زخموں کی تاب نہ لاسکے اور راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ اہل خانہ کو مطلع کردیا گیا ہے۔

Related Articles