برلا کرناٹک کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

نئی دہلی ، ستمبر۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے ممبران سے جمعہ کو دوپہر ڈھائی بجے بنگلورمیں کرناٹک قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔۔مسٹر برلا 24 ستمبر کو ’جمہوریت اور جمہوری اقدار کی حفاطٹ ‘ کے موضوع پر کرناٹک کے دونوں ایوانوں کے اراکین کے مشترکہ اجلاس سےاظہار خیال کریں گے ۔کرناٹک قانون ساز کونسل کے چیئرمین بسوراج ہوراٹی ، کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری ، وزراء ، ممبران پارلیمنٹ ، قانون ساز کونسل اور قانون ساز اسمبلی کےارکان اور دیگر معززین موجود ہوں گے۔ مسٹر برلا پہلی مرتبہ کسی مقننہ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وہ 25 ستمبر کو صبح 11.00 بجے ودھان سودھ ، بنگلور کے کانفرنس ہال میں میڈیا سے ملاقات کریں گے۔

Related Articles