این ڈی اے دور حکومت میں ملک کی داخلی سیکوریٹی مضبوط ہوئی : نتیا نند

سمستی پور ،جون۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے کہاہیکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بنی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت کے آٹھ سالو ں کی مدت کار میں ملک کی داخلی سیکوریٹی مضبوط ہوئی ہے اور ملک سے نکسلزم اور دہشت گردی ختم ہورہی ہے ۔مسٹر رائے سموار کو یہاں نریندر مودی حکومت کے آٹھ سال کی خدمت ، حکمرانی اور غریب فلاحی پروگرام کے موقع پر منعقد ہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے آٹھ سالوں میں ملک کومعمار کے طور پر خوبصورت اور مضبوط بنایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سماج کے تمام طبقو ں کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ان آٹھ سالوں میں کئی تاریخی فیصلے لئے ہیں۔ جس میں کشمیر سے دفعہ 370کا خاتمہ ، رام جنم بھومی پر مندر بنانا ، تین طلاق ختم کرنا اور کئی نئے قوانین لانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں آج امن چین قائم ہوا ہے اور وہاں ترقی کی گنگا بہہ رہی ہے جس کی وجہ سے یہ ریاست تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔مسٹر رائے نے بتایاکہ مودی حکومت میں 45 کروڑ سے زائد جن دھن کھاتے کھولے گئے ہیں جو معاشی شمولیت کی منفرد مثال ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ گذشتہ آٹھ سالوں میں وزیراعظم رہائش منصوبہ کے تحت دو کروڑ 39 لاکھ غریبوں کو گھر مہیا کرایا گیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نئے ہندوستان کے جدید معمار ہیں جن کی قیادت میں ہندوستان وشو گروبننے کی راہ پر گامزن ہے ۔اس موقع پر بی جے پی رکن کونسل ترون کمار ، بی جے پی لیڈر و سابق وزیر بیدناتھ سہنی ، سابق رکن اسمبلی شیل کمار رائے ، بی جے پی ضلع صدر اپندر کشواہا اور بی جے پی ریاستی نائب صدر راجیش شرما بھی موجود تھے ۔

Related Articles