ایل جی منوج سنہا نے چاڈورہ پہنچ کر مہلوک ٹی وی آرٹسٹ کے اہل خانہ سے ملاقات کی

سری نگر، مئی،جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اتوار کے روزوسطی ضلع بڈگام کے حشرو چاڈورہ پہنچے اور وہاں پانچ روز قبل ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والی خاتون آرٹسٹ امرین کے اہل خانہ سے ملاقی ہوئے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے مہلوک خاتون کے والدین و دیگر اہلخانہ کو تعزیت پیش کی۔اس موقع پر ضلع کے دیگر اعلیٰ عہدیدارن بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ایل جی نے ٹی وی آرٹسٹ کے والد خضر محمد کو یقین دلایا کہ انتظامیہ اُن کی ہر سطح پر مدد فراہم کرئے گی۔بتادیں کہ وسطی ضلع بڈگام کے حشرو چاڈورہ علاقے میں 25 مئی کو ملی ٹینٹ رہائشی مکان میں داخل ہوئے اور وہاں ٹی وی آرٹسٹ امرین پر پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ فائرنگ کے اس واقعے میں دس سالہ فرہان زبیر بھی زخمی ہوئے تھے۔ خاتون کی ہلاکت کے چوبیس گھنٹے بعد پولیس نے دعویٰ کیا کہ امرین کے قتل میں ملوث دو مقامی ملی ٹینٹوں کو اونتی پورہ تصادم میں مار گرایا گیا ہے۔

Related Articles