ایل اینڈ ٹی کو بنگلہ دیش میں ملا آئی ٹی پارک تعمیر کرنے کا آرڈر

ممبئی،فروری ۔ بنیادی ڈھانچہ شعبہ کی بڑی کمپنی لارسن اینڈ ٹربو (ایل اینڈ ٹی) کو بنگلہ دیش میں آٹھ مقامات پر انفارمیشن ٹیکنولوجی(آئی ٹی) پارک بنانے کا اہم آرڈر ملا ہے۔کمپنی نے بدھ کو ریگولیٹر فائلنگ میں بتایا،’’اس کی تعمیراتی شاخ ایل اینڈ ٹی کنسٹرکشن کو بنگلہ دیش ہائی ٹک پارک اتھاریٹی سے بنگلہ دیش میں آٹھ مقامات پر آئی ٹی پارک بنانے کےلئے ایک اہم کانٹرکٹ ملا ہے۔اس پروجیکٹ کا فنڈ اسپانسر انڈین ایگزم بینک کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔یہ پہلا آئی ٹی اور آفس اسپیس آرڈر ہے،جسے ایل اینڈ ٹی نے بنگلہ دیش میں حاصل کیا ہے۔‘‘کمپنی نے بتایا کہ اس آرڈر میں ایل ای ای ڈی گولڈ ریٹنگ کے ساتھ سیول ،فنش ،فیس اور الیکٹرونیکل کاموں سمیت 12 لاکھ مربع فٹ کے بی یو اے کے ساتھ سبھی آٹھ مقامات پر سات منزلہ اسٹیل کی عمارتوں کے مٹیرئل کی خرید اور تعمیر شامل ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت اٹھ آئی ٹی پارک کی تعمیر رنگ پور،نٹور ،جمال پور،میمن سنگھ ،ڈھاکہ ،کھلنا ،گوپال گنج اور بریشل ضلعوں میں ہوگی۔

Related Articles