اکھلیش یادو پاکستان میں انتخابات لڑیں:بی جے پی

بستی:نومبر۔بی جے پی کے نیشنل سکریٹری و رکن پارلیمان ہریش دویدی نے منگل کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کو مشورہ دیا کہ وہ اترپردیش کے بجائے پاکستان میں جاکر انتخابات لڑیں۔ہندوستان کے تقسیم کے ذمہ دار جناح کا نام لینے والے کی یہاں کوئی ضرورت نہیں ہے۔دویدی نے منگل کو میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ایس پی سربراہ نے ملک توڑنے والے جناخ کا موازنہ متحدہ ہندوستان کے معمار سردار ولبھ بھائی پتیل سے کر کے ملک کی توہین کی ہے۔ انہیں اس توہین کے لئے معافی مانگنی چاہئے اور اترپردیش چھوڑ کر پاکستان سے انتخاب لڑنا چاہئے۔ ایس پی ہمیشہ ملک توڑنے کی بات کرتی ہے ایسی پارٹی یا اس کے سربراہ کو ملک میں سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے آنے والے اسمبلی انتخاب میں عوام ان کے سبق سکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کبھی بھی اس جناح کو نہیں معاف کرسکتا جس نے ملک کو تقسیم کا درد دیا ہو۔ اس پر تنازع اس وقت کھڑا ہوتا ہے جب جناح کی شان میں کوئی قصیدے پڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں سبھی طبقات خوشحال ہیں جب اترپردیش میں ایس پی حکومت تھی تو پورا ملک فسادات میں جل رہا تھا لیکن جب سے بی جےپی اقتدار میں آئی ہے سارے فسادات ختم ہوگئے۔یوگی حکومت میں مجرمین ریاست چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

Related Articles