آگرہ-ممبئی فضائی سروس اب ہفتے میں تین دن

آگرہ، مئی۔ایوی ایشن کمپنی انڈیگو نے آگرہ اور ممبئی کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتے میں تین دن کر دیا ہے۔انڈیگو آگرہ سے احمد آباد کے لیے بھی اگلے ماہ سے پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے۔انڈیگو ایئر لائنس کے سینئر عہدیدار وکاس ڈیلٹا نے کہا کہ ممبئی آگرہ فلائٹ اب تک منگل اور جمعرات کو چل رہی تھی۔ اب یہ اتوار کو بھی دستیاب رہے گی۔ یہ فلائٹ ہر منگل، جمعرات اور اتوار کو دستیاب ہوگی۔ ممبئی سے یہ پرواز دوپہر 2.30 بجے یہاں کھیریا ہوائی اڈے پر پہنچے گی۔ آدھے گھنٹے کے بعد یعنی تین بجے یہاں سے ممبئی کے لیے اڑان بھرے گی۔اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ چلنے والی یہ فلائٹ نو مہینوں میں تین بار بند ہوچکی تھی۔ آگرہ آنے اور یہاں سے جانے والے مسافروں کی تعداد 150 سے زیادہ رہتی تھی۔ اس کے باوجود اسے بند کر دیا گیا۔ اب انڈیگو ایئر لائنز نے گزشتہ 5 مئی سے دوبارہ شروع کیاہے۔اس کے علاوہ طویل عرصے سے ملتوی احمد آباد آگرہ فلائٹ بھی 2 جون سے شروع ہونے والی ہے۔ اس کے لیے انڈیگو ایئر لائنز نے ٹکٹ بکنگ بھی شروع کر دی ہے۔ بتادیں کہ اس وقت آگرہ سے بنگلور، بھوپال اور لکھنؤ کے لیے بھی براہ راست فضائی سروس دستیاب ہے۔

Related Articles