آشا بہنوں کو ڈبلیو ایچ او سے ملی عزت نے ملک کا سر فخر سے اونچا کردیا :پرینکا
نئی دہلی، مئی۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ملک کے غریبوں کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے کورونا کے دور میں اپنی جان قربان کرنے والی آشا بہنوں کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)سے ملنے والے اعزاز کے لئے مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے پورے ملک کا سر فخر سے اونچا کردیا۔محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا، "ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ہماری آشا بہنوں کو جو اعزاز دیا گیا ہے وہ پوری قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔ یو پی اے حکومت نے آشا بہنوں کو گاؤں اور کھیتوں میں آخری فرد تک صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مقرر کیا تھا۔ کورونا کے وقت آشا بہنوں نے اپنی فکر کیے بغیر یہ کام بے مثال طریقے سے کیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ بھارت میں سماجی صحت کی کارکن-آشا خواتین رضاکاروں کی تسلیم شدہ تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان خواتین کو کمیونٹی کی سطح پر لوگوں کو صحت کے نظام سے جوڑنے اور دیہی علاقوں میں غریبوں کو بنیادی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے میں ان کے اہم کردار کے لیے پہچانا جاتا ہے۔