آسام میں کوکراجھر، کندولی باڑی دھوبری میں ہائی وے کے لیے 17 سو کروڑ کی منظوری

نئی دہلی ، فروری ۔روڈ ٹرانسپورٹ اورہائی ویز کی وزارت نے آسام کے کوکراجھر، کندولی باڑی اور دھوبری میں قومی شاہراہوں کی اپ گریڈیشن کے لیے تقریباً 1700 کروڑ روپے کے بجٹ کو منظوری دی ہے۔روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے منگل کے روز کہا کہ قومی شاہراہ نمبر 127 بی اور قومی شاہراہ 37 کی مرمت اور کشادگی کے لیے یہ رقم منظور کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام کے کوکراجھر اور دھوبری اضلاع میں قومی شاہراہ 127- بی کے شری رام پور سے دھوبری تک چار لین پیوڈ شولڈر کے ساتھ اپ گریڈیشن اور کشادگی کے لئے 1522.91 روپے کے بجٹ کے ساتھ منظوری دی گئی ہے ۔ مسٹرگڈکری نے بتایا کہ آسام میں قومی شاہراہ 37 کے کندولی باڑی گرانٹ گاؤں سے نالنیہولا سیکشن میں لاہول-چابوا بائی پاس میں چار لین کو کشادہ کرنے اور پیوڈ شولڈر کے ساتھ تعمیر کرنے کے لئے 170.95 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ۔

 

Related Articles