آزادی کی 75ویں سالگرہ پر 75 مقامات پر لہرایا جائے گا ترنگا: کیجریوال

نئی دہلی، جنوری ۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر آج سے دارالحکومت کے 75 مختلف مقامات پر 115 فٹ کی بلندی سے ہمارا لافانی ترنگا شان سے لہرایا جائے گا۔مسٹر کیجریوال نے جمعرات کو تیمار پور میں پرچم کشائی کے دوران مسٹر کیجریوال نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لیے بہت ہی فخر کا دن ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں آج 75 مقامات پر 115 فٹ اونچا ترنگا نصب کیا گیا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ پورے دہلی میں 500 مقامات پر یہ ترنگا لگایا جائے گا۔ ہمارا ہدف 26 جنوری تک 500 ترنگے نصب کرنے کا تھا لیکن آلودگی اور کورونا سمیت کئی وجوہات کی وجہ سے تعمیراتی کاموں پر پابندی لگا دی گئی تاہم آئندہ چند ماہ میں یہ ترنگے 500 مقامات پر نصب کر دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ دہلی میں اگر کوئی اپنے گھر سے نکل کر دفتر جاتا ہے تو وہ دن میں دو تین بار ترنگا ضرور دیکھے۔ جب بھی ہم ترنگا دیکھتے ہیں ہمارے اندر حب الوطنی کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ جب بھی کوئی عام آدمی ترنگا دیکھے گا، یہ ترنگا اسے حب الوطنی کی یاد دلائے گا اور ان تمام لوگوں کی یاد دلائے گا جنہوں نے ملک کو آزاد کرانے کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

Related Articles