آربی آئی کی پالیسی شرحوں میں تبدیلی نہ کرنے سے جھوما شیئربازار

ممبئی، فروری۔ ریزرو بینک (آر بی آئی) کی پالیسی شرحوں میں تبدیلی نہ کرنے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ جھوم اٹھا۔آربی آئی نے آج رواں مالی سال کے آخری دو ماہی مانیٹری پالیسی کے جائزے میں معاشی ترقی کی رفتار میں تیزی لانے کے مقصد سے مانیٹری پالیسی کو نرم رکھتے ہوئے، پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے ہوئی چوطرفہ خریداری سے بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 460 پوائنٹس اچھل کر 58926.03 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 126.20 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 17590 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔سرمایہ کاروں کی بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری کی رفتار سست رہی جس سے مارکیٹ کی تیزی قابو میں رہی۔ اس دوران، مڈ کیپ 0.30 فیصد بڑھ کر 24,704.65 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.04 فیصد کی معمولی تیزی حاصل کرکے 29246.05 پوائنٹس پررہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3448 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1564 میں خریداری جبکہ 1777 میں فروخت ہوئی وہیں 107 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 38 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 12 میں کمی کا رجحان رہا۔بی ایس ای میں کیپٹل گڈز گروپ میں 0.07 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر باقی 18 گروپوں میں تیزی رہی۔ اس دوران بنیادی مواد 0.56، فنانس 1.06، آئی ٹی 1.02، ٹیلی کام 0.61، یوٹیلٹیز 1.04، بینکنگ 1.07، دھات 1.34، تیل اورگیس 0.55، ریئلٹی 0.88، ٹیک 1.01 اور پاور گروپ کے شیئر 0.4 فیصدمضبوط رہے۔عالمی مارکیٹ کی تیز رفتار ترقی نے بھی اسٹاک مارکیٹ کو فروغ دیا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.17 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.19، جاپان کا نکیئی 0.42، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.38 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.17 فیصد بڑھ گیا۔

Related Articles