امت پالیکرآپ گوا یونٹ کے صدر مقرر

پنجی، مئی۔عام آدمی پارٹی (آپ) نے منگل کے روز امت پالیکر کو پارٹی کے گوا یونٹ کا صدر مقرر کیا ہے۔ مسٹرپالیکر اس سال فروری میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار تھے۔پارٹی کی طرف سے یہاں جاری کردہ ایک بیان کے مطابق رکن اسمبلی وینجی ویگاس اور کروز سلوا کو ورکنگ صدر بنایا گیا ہے ۔والمیکی نائک، سوریل تلوے، راماراؤ واگھ، سیسل روڈریگس، سندیش ٹیلیکر اور پیٹریسیا فرنینڈس کو گوا پارٹی یونٹ کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ آپ کی سابق نائب صدر پرتیما کوٹنہو کو خواتین ونگ کی صدر، انیل گاونکر کو ایس ٹی سیل کا صدر، انوپ کڈتارکر کو یوتھ ونگ کا صدر اور جیمز فرنینڈس کو اقلیتی ونگ کا صدر بنایا گیا ہے۔ واضح رہے آپ نے پیر کو گوا کی ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کر دیا تھا ۔

Related Articles