اظہار تاسف تک ویر داس کے پروگرام پر پابندی :نروتم مشرا

بھوپال، نومبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ کامیڈین ویرداس جب تک اپنے بیان پر اظہار تاسف نہیں کرتے تب تک ریاست میں ان کے پروگرام نہیں ہوسکیں گے۔ڈاکٹر مشرا نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دروران یہ بات کہی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کامیڈین ویرداس جیسے کامیڈین کی دنیا میں ہندستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ملک مخالف ذہنیت والی کانگریس اور اس کے لیڈر ان کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویر داس جب تک اپنے بیان کے لیے باضابطہ طورپر افسوس کا اظہار نہیں کرتے تب تک ریاست میں ان کے پروگرام نہیں ہونے دیے جائیں گے۔کامیڈین ویرداس کا ایک ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا ہے جو امریکہ میں ایک پروگرام کا بتایا جارہا ہے۔ اپنے مونو لاگ میں ویر داس کہتے ہیں کہ میں دو قسم کے ہندستان سے آتا ہوں۔ اس ویڈیو میں ویر داس ملک کے اندرونی مسائل ، کسانوں کے مظاہرہ سے لے کر کورونا سے جنگ تک کا ذکر کرتے سنائی دیتے ہیں۔ اس ویڈیو کی سوشل میڈیا پر مخالفت ہورہی ہے۔

Related Articles