اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری نے کہا کہ انہیں شندے کا خط ملا ہے

ممبئی، جون ۔ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال نے جمعرات کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ ادھوٹھاکرے اور باغی لیڈر ایکناتھ شندے کابھی خط انہیں ملا ہے۔مسٹر نرہری نے بتایا کہ انہیں شندے کا ایک خط ملا ہے جس پر 34 ایم ایل اے کے دستخط ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شیو سینا دھڑے کے لیڈر وہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسٹر شندے کے خط میں جن لوگوں نے دستخط کئے ہیں ان کی تصدیق کی جائے گی۔سیاسی بحران کے درمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوارآج گیارہ بجے اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی تھی، لیکن اب یہ میٹنگ شام پانچ بجے ہوگی۔مسٹرادھو ٹھاکرے کے حامیوں نے آج باغی ایم ایل اے سدا سرونکر کے پوسٹرپرسیاہی پھینک دی۔اطلاعات کے مطابق مسٹر شندے کے ساتھ گوہاٹی میں 42 ایم ایل اے ہیں اور اب بھی شیوسینا کے چار ایم ایل اے سورت سے گوہاٹی جانے کے لئے تیارہیں۔مسٹر پوار کے گھر سلور اوک پر کئی سینئر لیڈران ان سے ملنے گئے تھےاوراب رپورٹ آئی ہے کہ مسٹر پوار اپوزیشن میں بیٹھنے کا اشارہ دیا ہے۔

Related Articles