احمد آباد-چنئی سنٹرل نوجیون ایکسپریس 22 نومبر کو منسوخ

احمد آباد، نومبر۔ احمد آباد-چنئی سنٹرل نوجیون ایکسپریس ٹرین 22 نومبر کو منسوخ رہے گی۔ڈویژن کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، احمد آباد-چنئی سنٹرل نوجیون ایکسپریس ٹرین جنوبی وسطی ریلوے کے وجئے واڑہ ڈویژن کے نیلور-پڑگاپاڑ سیکشن میں زیادہ پانی بھر جانے کی وجہ سے منسوخ رہے گی۔ اس ٹرین کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ آج چنئی سے چلنے والی ٹرین نمبر 12656 چنئی سنٹرل – احمد آباد نوجیون ایکسپریس منسوخ رہے گی اور احمد آباد سے 22 نومبر کو چلنے والی ٹرین نمبر 12655 احمد آباد – چنئی نوجیون ایکسپریس ٹرین ریک کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ رہے گی۔مسافر ٹرین چلنے، وقت، اسٹاپ پیجز اور کمپوزیشن کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے www.enquiry.indianrail.gov.in پر جا سکتے ہیں۔

Related Articles