اتوار او ر سنیچر کو کلکتہ میٹرو سروس محدود پیمانے پر چلے گی

کلکتہ، جنوری۔مغربی بنگال میں کورونا کے کیسوں میں اضافے کے بعد کلکتہ میٹرو، جسے شہر کی لائف لائن کہا جاتا ہے، نے ویک اینڈ پر میٹرو ٹرینوں کی تعداد کم کرنے ک فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو دو ٹرین کے درمیان 30 منٹ کا فرق ہوگا۔ میٹرو انتظامیہ کے مطابق یہ قانون 8 جنوری نافذہوگا۔ اس وقت 230 میٹرو ہفتہ کو چل رہے ہیں۔ اب سے یہ تعداد کم ہو کر 224 ہو جائے گی۔ اتوار کو 120 کے بجائے 114 ٹرینیں چلیں گی۔ صبح کی میٹرو سروس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے لیکن پچھلی میٹرو کا وقت بدل گیا ہے۔ دکشنیشور سے کاوی سبھاش کے لیے آخری ٹرین ہفتہ کو رات9 -16کی بجائے 8-48بجے روانہ ہوگی۔ دمدم سے کاوی سبھاش کے لیے آخری ٹرین 9-30کے بجائے9بجے روانہ ہوگی۔

Related Articles