فلم کی مصر میں شوٹنگ کے دوران لوکیشن پر باتھ روم نہیں ملا، کرن جوہر
ممبئی ،فروری۔کرن جوہرنے بولی وڈ کو متعدد کامیاب فلمیں دیں ،تاہم درجہ بندی میں’کبھی خوشی کبھی غم’ کا نمبرسے اْوپررہے گا۔001 میں کرن جوہرکی فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم ‘ بلاک بسٹر ثابت ہوئی، فلم کی میگاکاسٹ میں شاہ رخ خان، ریتک روشن، امیتابھ بچن اوران کی اہلیہ جیا، کاجول، کرینہ کپوررانی مکھرجی شامل تھے۔اس مشہور و معروف فلم کی میگا کاسٹ نے اکثرمواقع پر فلم سے متعلق دلچسپ واقعات شیئرکیے ہیں ، بھارتی ٹی وی پرایک رئیلٹی شوکیتازہ ترین کلپ میں کرن جوہرنے بھی کبھی خوشی کبھی غم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے شرمندہ کْن لمحے کو بیان کیا۔کرن جوہرنے بتایاکہ ہم مصرمیں شوٹنگ کررہے تھے اورشوٹنگ کے لیے جس مقام کا انتخاب کیا گیا تھا وہاں ارد گرد سیکڑوں کلومیٹر کے فاصلے پر صرف چونے کے پتھر کے ڈھانچے تھے، یہ ایک جنت کی طرح تھا’۔کرن نے مزید کہا کہ، ‘ اس صبح میرا پیٹ خراب تھا اوروہاں نہ خیمہ تھا نہ ہی کوئی باتھ روم، میں نے سوچا کہ میں چونے کے پتھر کے ایک بڑے ڈھانچے کے پیچھے جاؤں گا اور بس وہی کروں گا جس کی مجھے ضرورت ہے۔ جیسے ہی میں بیٹھا میں نے ایک ہلکی سی آواز سنی اور جب میں مڑا تو ہولی وڈ کا عملہ وہاں جگہ تلاش کر رہا تھا۔فلمساز کے مطابق ان کے کیمرے باہرآنے ہی والے تھے لیکن میں نے گھوم کران سے کہا، ‘ براہ کرم میں اس فلم کا ڈائریکٹرہوں، تھوڑا احترام کرلیں ‘، جس پرانہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ اپنا کام کریں۔بذلہ سنجی سے یہ واقعہ سنانے والے کرن نے مزید کہا کہ انہوں نے شاہ رخ یا کاجول کو نہیں دیکھا اور چونے کے پتھر کوبلاک کردیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں ابھی تک اس واقعے سے باہر نکل سکا ہوں۔