شہناز گل انسٹاگرام پر چھاگئیں
ممبئی،فروری ۔بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکار سدھارتھ شکلا کی گرل فرینڈ شہناز گِل کی سوشل میڈیا مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود شہناز گِل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔شہناز گِل کو انسٹاگرام پر 11 ملین صارفین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد اْن کی مقبولیت مزید بڑھ گئی ہے۔اْن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اْنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 14 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اْن کے قریبی عزیز شامل ہیں۔شہناز گِل نے ابھی تک انسٹاگرام پر ایک ہزار 317 پوسٹس کی ہیں جن میں اْن کے مختلف پراجیکٹس اور شوٹس کی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔خیال رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے اور کہا جارہا تھا کہ وہ جلد شادی بھی کرلیں گے۔شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سدھاتھ شکلا کی ممبئی میں اپنے گھر میں اس وقت موت واقع ہوگئی تھی جب وہ سورہے تھے جبکہ اہلِ خانہ نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی تھی۔